Question Category: Sunnat/Practice - سنت یا طریقہ

Has Allah required us to follow Him, the Prophet and people who are with the instructions of Allah and has Allah used one same word of “Follow” with Him and the Prophet so that the pattern of following should remain same i.e Following Instructions given through Ayat? کیا اللہ نے ہمیں اپنی اور رسول کی اور ان لوگوں کی اطاعت کرنے کا حکم دیا ہے جو اللہ کے احکامات کے ساتھ ہیں اور کیا اللہ نے اطاعت کا ایک جیسا ہی لفظ استعمال کیا ہے تاکہ اطاعت کے طریقہ میں فرق نہ ہو یعنی اطاعت قرآن میں دئیے گئے احکامات پر عمل کرکے ہو؟

English: Urdu: Other:
Surah An-Nisaa: 4 Ayah: 59

Arabic

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ۖ فَإِنْ تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۚ ذَٰلِكَ خَيْرٌ وَأَحْسَنُ تَأْوِيلًا

Urdu

مومنو! خدا اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو اور جو تم میں سے صاحب حکومت ہیں ان کی بھی اور اگر کسی بات میں تم میں اختلاف واقع ہو تو اگر خدا اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو تو اس میں خدا اور اس کے رسول (کے حکم) کی طرف رجوع کرو یہ بہت اچھی بات ہے اور اس کا مآل بھی اچھا ہے

English

O ye who believe! Obey Allah, and obey the Messenger, and those charged with authority among you. If ye differ in anything among yourselves, refer it to Allah and His Messenger, if ye do believe in Allah and the Last Day: That is best, and most suitable for final determination.
Surah An-Najm: 53 Ayah: 1

Arabic

وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَىٰ

Urdu

تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے

English

By the Star when it goes down,-
Surah An-Najm: 53 Ayah: 2

Arabic

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَىٰ

Urdu

کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں

English

Your Companion is neither astray nor being misled.
Surah An-Najm: 53 Ayah: 3

Arabic

وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ

Urdu

اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں

English

Nor does he say (aught) of (his own) Desire.
Surah An-Najm: 53 Ayah: 4

Arabic

إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ

Urdu

یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے

English

It is no less than inspiration sent down to him:
Surah Al-An'am: 6 Ayah: 19

Arabic

قُلْ أَيُّ شَيْءٍ أَكْبَرُ شَهَادَةً ۖ قُلِ اللَّهُ ۖ شَهِيدٌ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ۚ وَأُوحِيَ إِلَيَّ هَٰذَا الْقُرْآنُ لِأُنْذِرَكُمْ بِهِ وَمَنْ بَلَغَ ۚ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَىٰ ۚ قُلْ لَا أَشْهَدُ ۚ قُلْ إِنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَاحِدٌ وَإِنَّنِي بَرِيءٌ مِمَّا تُشْرِكُونَ

Urdu

ان سے پوچھو کہ سب سے بڑھ کر (قرین انصاف) کس کی شہادت ہے کہہ دو کہ خدا ہی مجھ میں اور تم میں گواہ ہے اور یہ قرآن مجھ پر اس لیے اتارا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سے تم کو اور جس شخص تک وہ پہنچ سکے آگاہ کردوں کیا تم لوگ اس بات کی شہادت دیتے ہو کہ خدا کے ساتھ اور بھی معبود ہیں (اے محمدﷺ!) کہہ دو کہ میں تو (ایسی) شہادت نہیں دیتا کہہ دو کہ صرف وہی ایک معبود ہے اور جن کو تم لوگ شریک بناتے ہو میں ان سے بیزار ہوں

English

Say: "What thing is most weighty in evidence?" Say: "Allah is witness between me and you; This Qur´an hath been revealed to me by inspiration, that I may warn you and all whom it reaches. Can ye possibly bear witness that besides Allah there is another Allah?" Say: "Nay! I cannot bear witness!" Say: "But in truth He is the one Allah, and I truly am innocent of (your blasphemy of) joining others with Him."